حیدرآباد: الانصار فاؤنڈیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام “قرآن ایک زندہ معجزہ سائنسی انکشافات کی روشنی میں” کے زیر عنوان آج بروز جمعہ 17/ جنوری کو بعد نماز عشاء جامع مسجد خواجہ گلشن، مہدی پٹنم میں بحسن صدارت حضرت علامہ پروفیسر سید علیم اشرف جائسی مدظلہ صدر شعبۂ عربی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ایک عظیم الشان علمی محفل کا انعقاد عمل میں آۓ گا ۔
نور القراء حافظ و قاری محمد نور نقشبندی کی تلاوت قرآن پاک اور جناب سید فاضل نقشبندی کی نعت پاک سے محفل کا آغاز ہو گا حضرت مولانا قاضی ابواللیث شاہ محمد غضنفر علی قریشی اسد ثنائی صدر نشین الانصار فاؤنڈیشن تعارفی تقریر کریں گے “The Clear Sings of The Quran” کے مصنف جناب محمد حمید صدیقی پریسیڈنٹ پریسائنس انرجی ٹرانسفارمیشن کنسلٹنگ inc یو یس اے کا کلیدی خطاب ہو گا ۔
ترجمان قادریت حضرت علامہ حافظ ڈاکٹر سید رضوان پاشا قادری مدظلہ صدر نشین دی قرآن اکیڈمی اظہار خیال فرمائیں گے مؤرخ جامعہ نظامیہ حضرت علامہ ڈاکٹر شاہ محمد فصیح الدین نظامی مدظلہ سابق مہتمم کتب خانۂ جامعہ نظامیہ، حضرت مولانا ابو عمار عرفان اللہ شاہ نوری سیفی مدظلہ صدر نشین مرکزی انجمن سیف الاسلام، مفسر قرآن حضرت مولانا ڈاکٹر سید وحید اللہ ملتانی قادری مدظلہ پروفیسر ہنری مارٹن انسٹیٹیوٹ،
مفسر قرآن حضرت مولانا مفتی حافظ محمد وجیہ اللہ سبحانی نقشبندی مدظلہ امام جامع مسجد محبوبیہ اور سیاح عالم ڈاکٹر محمد عظیم الدین بخش مدظلہ بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت فرمائیں گے عہدہ داران فاؤنڈیشن نے باذوق احباب سے شرکت و استفادہ کی گزارش کی ہے۔