سابق صدر ابتدائی مجلس قاسم باؤلی دبیر پورہ جناب محمد شفیق احمد کا انتقال 

حیدرآباد 16- جنوری ( راست ) جناب محمد شفیق احمد ساکن دبیر پورہ ( روبروآفرین پیالیس ) سابق صدر ابتدائی کل ہند مجلس اتحادالمسلمین قاسم باؤلی دبیرپورہ ولد جناب مسعوداحمد مرحوم کا انتقال ہوگیا نماز جنازہ جمعرات 16- جنوری کو بعد نماز ظہر کالی مسجد دبیر پورہ میں اداکی گئی تدفین دبیر پورہ فلائی اووربرج سے متصل قبرستان میں عمل آئی۔

 

نماز جنازہ میں صدرکل ہند مجلس اتحادالمسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی شریک رہے اور فرزندان سے تعزیت کرتے ہوۓ جناب محمد شفیق احمد کی عوامی خدمات کو یاد کیا ـ نماز جنازہ میں شامل رہنے والوں میں جناب سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی مجلس وسابق رکن اسمبلی ‘ جناب جعفر حسین معراج رکن اسمبلی مجلس یاقوت پورہ ‘ جناب ممتازاحمد خان سابق رکن اسمبلی مجلس’ جناب ریاض الحسن آفندی (گولڈی ) ایم ایل سی ‘جناب یاسر عرفات انچارج مجلس یاقوت پورہ ‘ کارپوریٹر دبیر پورہ ڈیویژن جناب حسین علمداروالاجاہی’

 

جناب ایوب شاد سرگرم کارکن مجلس ( جواہر ہائی اسکول یاقوت پورہ ) ‘ جناب محمد ابراہیم قریشی سابق فلور لیڈر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد ‘جناب محمد اظہرالدین جنید صدر ابتدائی مجلس ‘ جناب قادر محی الدین سابق معتمد ابتدائی مجلس قاسم باؤلی دبیر پورہ ‘ جناب شیخ شکیل محمود سابق کارپوریٹر ‘ جناب وحید شاہ صدر ابتدائی مجلس مسجد پیر پاشاہ دبیر پورہ ‘جناب شیخ عماد الدین ‘ جناب محمد حسین قادری عارف ( دبا الفجیرہ ـ متحدہ عرب امارات) محمد حسام الدین ریاض ‘جناب بشارت حسین ہاشمی ‘ جناب سلطان مجاہد کے علاوہ ابتدائی مجالس کے صدور ومعتمدین اور سرگرم کارکنوں کی کثیر تعدادقابل ذکر ہے پسماندگان میں 4 فرزندان محمد مشتاق احمد ‘ محمد اشفاق احمد ‘ محمد اسحاق احمد ‘ محمد آفاق احمد شامل ہیں مرحوم ‘

 

جناب محمد حسن توفیق حال مقیم جدہ اور جناب محمد محسن فاروق حال مقیم دبئی کے بڑے بھائی تھے ـ فاتحہ سیوم ہفتہ 18 جنوری کو بعد نمازعصر کالی مسجد دبیر پورہ میں مقررہے تفصیلات کے لئے فون 9581818133پر یا 8919850325پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *