تلنگانہ حکومت کی 4 نئی اسکیمات۔ استفادہ کنندگان کی شناخت کا عمل بہت جلد شروع

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے چار نئی اسکیمات کیلئے مستحق افراد کی نشاندہی کے عمل کے آغاز کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں 21 جنوری سے گرام سبھائیں (دیہی سطح کی عوامی اجلاس) منعقد کی جائیں گی تاکہ استفادہ کنندگان کا انتخاب کیا جا سکے۔ یہ ہدایات تلنگانہ حکومت کی چیف سکریٹری شانتی کمار ی نے ضلع کلکٹرس کو دی ہیں۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ ان اسکیموں کے استفادہ کنندگان کا انتخاب خدشات سے بچتے ہوئے مکمل شفافیت اور دیانتداری کے ساتھ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس عمل میں دیہاتوں میں گرام سبھائیں، جبکہ شہروں اور قصبوں میں وارڈ سبھائیں منعقد کی جائیں گی تاکہ تمام اہل افراد کی انتخابی عمل میں شمولیت ممکن ہو۔

 

چیف سکریٹری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ اسکیمیں جیسے کہ “رعیتو بھروسہ”، “راشن کارڈز کی اجرائی”، “اندراماں آتمیہ بھروسہ”، اور “اندراماں ہاؤسنگ اسکیم” کے استفادہ کنندگان کا انتخاب کرنا انتہائی اہم ہے۔ اس مقصد کے لیے انھوں نے ضلع کلکٹروں کے ساتھ ایک ٹیلی کانفرنس بھی کی تاکہ ان اسکیموں کے تحت فوائد حاصل کرنے والے افراد کے انتخاب میں کسی قسم کی غلطی یا تاخیر نہ ہو۔

 

اس کے علاوہ چیف سکریٹری نے بتایا کہ رعیتو بھروسہ اسکیم کے تحت کسانوں کی زمینوں کی تفصیلات کو ریونیو محکمہ کے ذریعے زراعت کے محکمہ کو بھیجا جا چکا ہے تاکہ اس اسکیم کے فوائد مستحق کسانوں تک پہنچ سکیں۔ یہ تمام اقدامات حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بت کے لیے کئے گئے ہیں اور ان اسکیموں کا مقصد عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *