مرکز اور الیکشن کمیشن کو نوٹس

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش کی درخواست پر مرکز اور الیکشن کمیشن سے جواب مانگا۔

جئے رام رمیش نے الیکشن رولز 1961 میں حالیہ ترمیم کو چیلنج کیا۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار پر مشتمل بنچ نے جئے رام رمیش کے وکلاء کپل سبل اور ابھیبیشک منو سنگھوی کی گزارش کا نوٹ لیا اور نوٹسیں جاری کردیں۔

بنچ نے کہا کہ 17 مارچ سے شروع ہونے والے ہفتہ میں درخواست کی سماعت کرے گی۔ ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ 1961 کے کنڈکٹ آف الیکشن رولز میں ترمیم ”بڑی چالاکی“ سے کی گئی ہے۔

اس دعویٰ کے ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیج تک رسائی روک دی گئی کہ رائے دہندہ کی شناخت ظاہر ہوجائے گی۔ سینئر وکیل نے بنچ سے گزارش کی کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا اور مرکز کو اگلی تاریخ سماعت سے قبل جواب داخل کرنے کو کہا جائے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *