نئی دہلی: سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن متھرا (یوپی) کے کرشنا جنم بھومی۔ شاہی عیدگاہ تنازعہ میں مسجد کمیٹی کی درخواست کی سماعت مارچ تک ملتوی کردی۔
چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمارپر مشتمل بنچ نے کہا کہ اسے آج دوسرے کیس کی سماعت کرنی ہے۔ سی جے آئی نے کہا کہ ہم آج ایک اور کیس میں مصروف ہیں لہٰذا مارچ کی لسٹنگ کی جائے۔
الٰہ آباد ہائی کورٹ کی واحد رکنی بنچ نے گزشتہ برس یکم اگست کو شاہی مسجد عیدگاہ ٹرسٹ کی درخواست مسترد کردی تھی۔
مسجد کمیٹی نے اس تنازعہ میں 15 کیسس کو سماعت کے لئے قبول کئے جانے پر اعتراض جتایا تھا۔ اس نے 1991 کے مذہبی مقامات قانون کا حوالہ دیا تھا۔