جئے پور: این ڈی اے کے 2 اہم قائدین چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرابابو نائیڈو اور چیف منسٹر بہار نتیش کمار پر طنز کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری سچن پائلٹ نے پیر کے دن کہا کہ وقت کبھی بھی ایک جیسا نہیں رہتا۔ کوئی نہیں جانتا کب تلگودیشم پارٹی صدر کا دماغ گھوم جائے یا جنتادل یو قائد پلٹی ماردیں۔ وقت کبھی بھی ایک جیسا نہیں رہتا۔
وقت اچھا بھی ہوتا ہے اور برا بھی۔ جنتاکے دل میں جگہ بنانے والے قائدین کی اہمیت ہوتی ہے، چاہے ان کے پاس اقتدار رہے نہ رہے۔ شہرت ختم ہوجاتی ہے، اپنے کام کے ذریعہ عوام سے جڑنے والے قائدین کی ہمیشہ قدر ہوتی ہے۔
400 پار کی باتیں کرنے والے اب 240 پر سمٹ گئے ہیں۔ کب چندرابابو نائیڈو کا دماغ گھوم جائے یا کب نتیش کمار پلٹی ماردیں، کوئی نہیں جانتا۔ کانگریس قائد نے کہا کہ جمہوریت میں اقتدار کو مستقل سمجھ لینا غلط ہے۔ لوک سبھا الیکشن 4 سال دور ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہورہی ہیں۔