بی آر ایس رکن اسمبلی کاوشک ریڈی کے خلاف ڈاکٹر سنجے کمار کی اسپیکر اسمبلی سے شکایت

جگتیال کے رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار نے بی آر ایس رکن اسمبلی پی کاوشک ریڈی کے خلاف اسپیکر اسمبلی جی پرساد کمار سے ملاقات کرتے ہوئے شکایت درج کرائی ہے، جس میں انہوں نے کاوشک ریڈی کے رویہ پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

 

یہ شکایت کریم نگر کلیکٹریٹ میں اتوار کو ہونے والے ایک اجلاس کے دوران پیش آنے والے واقعہ پر کی گئی ہے، جس میں بی آر ایس رکن اسمبلی کاوشک ریڈی نے سنجے کمار کے ساتھ بدتمیزی کی اور ان کے ساتھ گالی گلوج کرتے ہوئے ان پر ہاتھ اٹھایا تھا ۔

 

سنجے کمار نے الزام لگایا کہ کاوشک ریڈی نے نہ صرف گالی گلوچ کی بلکہ اجلاس کے دوران ان کو دھکیل دیا۔ اس کے بعد سنجے کمار نے پیر کے روز سپیکر سے ملاقات کر کے کاوشک ریڈی کے خلاف کارروائی کی درخواست کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *