سی این این کی رپورٹ کے مطابق آگ میں دم توڑ چکے ان 24 لوگوں میں ایک اپاہج شخص اینتھنی اور ان کا ذہنی طور پر معذور بیٹا جسٹن مشیل بھی شامل ہے۔ اس آگ کی زد میں آنے سے قبل اینتھنی نے ارکاسس میں رہ رہی اپنی بیٹی سے فون پر بات کی تھی۔ ان کی بیٹی نے بتایا کہ ان کے والد اپاہج تھے اور وہیل چیئر پر چلتے تھے۔ جب پیلی سیڈس کی آگ پھیلی اور اس کے نرغے میں ہمارا گھر آیا تو ان کے والد نے گھر چھوڑنے سے انکار کر دیا۔
وہ بتاتی ہیں کہ ان کے والد اپنے بیٹے جسٹن کو چھوڑ کر نہیں جانا چاہتے تھے۔ وہ نہیں چاہتے تھے کہ دونوں گھر سے دور جائیں۔ اس وجہ سے انہوں نے جان بچا کر بھاگنے کے بجائے آگ بجھانے کی کوشش کی اور جان گنوا بیٹھے۔ دونوں باپ-بیٹے کی لاش ایک ساتھ ہی گھر کے جلے ہوئے باقیات کے درمیان ملے۔