[]
میڈرڈ: اسپین کے سب سے بڑے کینری جزیرے کے تینرف میں جنگل میں لگی آگ 12,813 ہیکٹر (31,661 ایکڑ) تک پھیل گئی ہے۔ کینری جزائر کی حکومت نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
حکومت نے کہا ’’آگ 11 میونسپلٹیز میں تقریباً 12,813 ہیکٹر تک پھیل چکی ہے‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ آگ بجھانے میں تقریباً 379 فائر فائٹرز شامل ہیں۔
اس سے قبل اتوار کو حکومت نے کہا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ سے 12,279 افراد کو نکالا گیا ہے۔ کینری جزائر کے ایمرجنسی اور سیکیورٹی کوآرڈینیشن سینٹر نے ہفتے کے روز کہا کہ نکالے گئے لوگوں کی تعداد 26,000 سے تجاوز کر سکتی ہے۔
اس ہفتے کے شروع میں کینری جزائر کے صدر فرنینڈو کلاویجو نے خطے میں لگنے والی آگ کو 40 سالوں کی سب سے شدید آگ قرار دیا۔