وائی ایس آر سی پی کے سابق ایم ایل اے کو دھکہ

امراوتی: وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے قائد چیوی ریڈی بھاسکر ریڈی کو ایک بڑا جھٹکہ دیتے ہوئے آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے ریڈی کی عرضی کو خارج کردی جس میں انہوں نے پوکسو ایکٹ کے تحت ان کے خلاف درج کیس کو منسوخ کرنے کی اپیل کی تھی۔

تروپتی پولیس نے گزشتہ سال نومبر میں چندرا گیری حلقہ کے سابق رکن اسمبلی بھاسکر ریڈی کے خلاف پوکسو ایکٹ بابتہ2012 کے تحت ایک کیس درج کیا تھا۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے قائد نے مبینہ طور پر ایک کمسن لڑکی کی کردار کشی کی تھی اس لئے ان کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا۔

بھاسکر ریڈی اور وائی ایس آر سی پی کے سوشل میڈیا کارکنوں نے مبینہ طور پر ایک جھوٹی خبر پھیلائی کہ نومبر کے پہلے ہفتہ میں ضلع تروپتی کے ایراواری پالم میں ایک کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کی گئی۔

سابق ایم ایل اے نے الزام عائد کیا کہ ایک 14سالہ لڑکی کی اس وقت عصمت ریزی کی گئی جبکہ وہ، اسکول سے گھر واپس ہورہی تھی اور انہوں نے کہا کہ سابق چیف منسٹر و وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ جگن موہن ریڈی لڑکی اور اس کے افراد خاندان کو دلاسہ دینے کیلئے حلقہ چندرا گیری کا دورہ کریں گے۔

لڑکی کے والد نے اُن لوگوں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی جنہوں نے جعلی پوسٹ کے ذریعہ ان کی بیٹی کے بارے میں غلط گمراہ کن خبریں پھیلائیں۔ گورنمنٹ میٹر نیٹی ہاسپٹل میں لڑکی کے درکار مختلف ٹسٹ کرائے گئے۔ ان ٹسٹوں میں اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ لڑکی کے ساتھ کوئی جنسی زیادتی نہیں ہوئی اور عصمت ریزی کے الزامات صحیح نہیں ہیں۔

پولیس کو وائی ایس آر سی پی کے سوشل میڈیا ہینڈلس اور اکاونٹس سے مختلف پلاٹ فامس پر جھوٹی نیوز وائرل ہونے کا پتہ چل گیا۔ ”غیر مہذب الزام“ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے پولیس نے جھوٹی خبریں پوسٹ کرنے والوں اور مختلف پلاٹ فامس پر بغیر تصدیق گمراہ کن رپورٹس کو شیئر کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے سخت کارروائی کا انتباہ دیاتھا۔ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کو ایک ہتھیار کے طور پر لیتے ہوئے پولیس نے سابق ایم ایل اے بھاسکر ریڈی کے خلاف ایک کیس درج کرلیا۔

کیس کے اندراج پر سابق ایم ایل اے نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک فرضی کیس میں پھانسا گیا ہے اور میرے خلاف کارروائی، ٹی ڈی پی حکومت کا سیاسی انتقام ہے اور، میری ساکھ کو داغدار کرنے کیلئے میرے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔

تروپتی پولیس کی جانب سے ان کے خلاف درج ایف آئی آر کو کالعدم قرار دینے کی اپیل کرتے ہوئے ریڈی نے ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی تھی دونوں فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد عدالت العالیہ نے سابق ایم ایل اے بھاسکر ریڈی کی عرضی کو خارج کردیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *