حیدرآباد ۔ وانی ہائی اسکول وجئے نگر کالونی اور اساتذہ وانی ہائی اسکول کی جانب سے ایک خصوصی پروگرام ’’یوم دادا دادی۔ نانا نانی (A Grandparent’s Day) ‘‘کا اہتمام کیا گیا۔ یہ پروگرام جی ایچ ایم سی گراونڈ وجئے نگر کالونی حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں مہمان اعزازی کے طورپر جناب ڈاکٹر محمد قاسم صاحب کارپوریٹر وجئے نگر کالونی نے شرکت کی۔
اس موقع پر وانی ہائی اسکول چیرمین جناب محمد رفیق صاحب ‘ صدر مدرس محترمہ نازنین فاروق صاحبہ، نائب صدر مدرس محترمہ جیا پردہ صاحبہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس پروگرام کے ذریعہ طلبہ یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے لئے ہمارے بزرگوں کی اہمیت اور ان کی عزت و قدر کرنا کتنا ضروری ہے۔ اس پروگرام کے ذریعہ طلبہ نے بڑوں کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ ہمارے بزرگ ہی ہے جو کہ ہمارے بچپن میں اچھے اور بُرے کی تمیز سکھاتے ہیں،
اس لئے ہم کو چاہئے کہ دادا، دادی، نانا، نانی اور والدین کی عزت اور قدر کریں اور ان کی اہمیت کو سمجھیں۔ اس پروگرام کے ذریعہ یہی پیغام وانی ہائی اسکول کے طلباء و طالبات نے دیا۔