اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کوچار ماہی مفت فاونڈیشن کورس کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد: ضلع اقلیتی بہبود آفیسر جی شنکرا چاری  نے پریس نوٹ جاری کرتے  ہوئے کہا کہ تلنگانہ  مینارٹیز اسٹڈی  سرکل و کیرئیر کونسلنگ سنٹر ،حیدرآباد کی جانب سے اقلیتی طبقات( مسلمان، عیسائی ،سکھ، پارسی، جین، بدھ) کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو چار ماہی مفت فاؤنڈیشن  کورس  کی تاریخ میں  15/ فروری تک توسیع کی گئی ہے۔

 تاکہ مستقبل قریب میں منعقدہونے والے سرکاری مسابقتی امتحانات جیسے گروپ  1،2،3،4،  آر۔آر۔بی،  ایس ۔ایس، سی، بینکینگ اور دیگر سرکاری ملازمتوں کی تیاری اور حصول میں کامیابی حاصل ہو ۔ ضلع اقلیتی بہبود آفیسر نے کہا کہ  اقلیتی تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں اور سرکاری ملازمتوں کے خواہش مندوں کے لیے   یہ سنہری موقع ہے  کہ اس سے استفادہ اٹھاتے ہوئے اپنے مقصد کو حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ  یہ ایک چار ماہی کورس ہوگا جس میں  تجربہ کار اساتذہ کے ذریعہ  جنرل اسٹڈیز کی کوچنگ دی جائے گی ۔شنکرا   چاری نے خواہش مند اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں سے  اپیل کی ہے کہ وہ درخواست نامہ  کے ساتھ تعلیمی اسناد کو  15/ فروری شام 5 بجے سے قبل ضلعی افسر برائے محکمہ اقلیتی بہبود محبوب نگر    کے دفتر، واقع   روم نمبر(205) سکنڈ فلورIDOC   بلڈنگ (کلکٹریٹ کامپلکس) محبوب نگر پر داخل کریں۔ درخواست فارم اور مزید تفصیلات کے لیے ضلعی افسر برائے محکمہ اقلیتی بہبود محبوب نگر   کے دفتر پر ڈاکٹر منیب آفاق   (9440970730) سے رابطہ کریں۔                     



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *