تلنگانہ اقلیتی کمیشن چیرمین طارق انصاری کی بے مثال خدمات – سینئرجرنلسٹس اے ایس سامبیا و احمدعلی خان کا خراج تحسین

نظام آباد: 9/جنوری (اردو لیکس)تلنگانہ ریاستی اقلیتی کمیشن چیرمین مسٹر طارق انصاری نے اپنے دورہ نظام آباد کے دوران سینئر جرنلسٹ و بھارتی چیانل نیوز ایڈیٹر نظام آباد مسٹر اے ایس سامبیا سے ان کی رہائش گاہ واقع اولڈ این جی اووز کالونی نظام آباد جاکر خیر سگالی ملاقات کی

 

اور مختلف امور۔ موجودہ حالات اور جدوجہد تلنگانہ تحریک کے علاوہ نظام آباد کے مشہور و معروف قانون دان جناب اختر محی الدین انصاری ایڈوکیٹ مرحوم کی تلنگانہ کے حصول کیلئے کی گئی جدوجہد اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کی گئی بے مثال خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ اس موقع پر سینئر جرنلسٹ اے ایس سامبیا نے اقلیتی کمیشن چیرمین طارق انصاری کی شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔

 

اس موقع پر سینئر جرنلسٹ وکارنامہ حیات ایوارڈ یافتہ احمدعلی خان نے بھی اقلیتی کمیشن چیرمین طارق انصاری کی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مسٹر طارق انصاری نے اقلیتی کمیشن چیرمین کے عہدہ پر فائیز رہتے ہوئے اپنی مختص کردہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *