تہوار کے دوران ہاتھی بے قابو ہوگیا، 17 افراد زخمی (خوفناک ویڈیو)

کیرالا: کیرالہ کے ملاپورم میں ترور میں مندر کے تہوار کے دوران افراتفری پھیل گئی۔ اس بھگدڑ میں 17 افراد زخمی ہوئے اور ایک شخص شدید زخمی بتایا جاتا ہے۔

کیرالہ کے ملاپورم ضلع میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب مشتعل ہاتھی نے حملہ کر دیا۔ ترور میں مندر کے تہوار کے دوران ایک ہاتھی اچانک مشتعل ہو گیا۔

ہاتھی نے بھیڑ پر حملہ کر دیا جس سے 17 افراد زخمی ہو گئے۔ ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

چار روزہ سالانہ تہوار، ترور کے بی پی انگڈی کے مندر میں منایا جاتا ہے۔ یہ حادثہ اس کے آخری روز پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ 8 جنوری کی صبح ایک بجے پیش آیا۔

واقعے کی ایک خوفناک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں پانچ ہاتھیوں کی لائن کے سامنے کھڑے ہجوم پر ہاتھی کا اچانک حملہ دکھایا گیا ہے۔ اس واقعہ سے میلے کے مقام پر بھگدڑ مچ گئی۔ اس شدید زخمی کو کوٹکل کے ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *