بی جے پی قائد کے ریمارک پر چیف منسٹر دہلی آتشی روپڑیں (ویڈیو)

نئی دہلی: چیف منسٹر دہلی آتشی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران روپڑیں۔ معاملہ ان کے خلاف بی جے پی قائد رمیش بدھوڑی کے ریمارکس کا ہے۔

بی جے پی کے امیدوار حلقہ کالکاجی نے اتوار کے دن آتشی کے سر نیم کے تعلق سے ریمارک کرتے ہوئے تنازعہ پیدا کردیا تھا۔ بدھوڑی کے الزام پر آتشی نے کہا کہ ہماری سیاست اتنی پست کیسے ہوسکتی ہے؟ بی جے پی قائد کو بتانا چاہئے کہ انہوں نے 10 سال رکن ِ پارلیمنٹ رہنے کے دوران کالکاجی میں کیا کام کیا۔

انہیں اپنے کام کی بنیاد پر ووٹ مانگنا چاہئے‘ میرے باپ کو گالی دے کر نہیں۔ روہنی میں بی جے پی کی پریورتن ریالی میں جس سے وزیراعظم نریندر مودی نے خطاب کیا تھا‘ رمیش بدھوڑی نے کہا تھا کہ آتشی نے اپنا سر نیم مرلینا سے بدل کر سنگھ کرلیا۔

حلقہ کالکاجی سے عام آدمی پارٹی کی موجودہ رکن اسمبلی آتشی کچھ عرصہ سے اپنا سر نیم استعمال نہیں کررہی ہیں۔ بدھوڑی نے الزام عائد کیا کہ یہ مرلینا‘ سنگھ بن گئی۔ اس نے اپنا نام بدل لیا۔ کجریوال نے اپنے بچوں کی قسم کھاکر کہا تھا کہ وہ کرپٹ کانگریس کے ساتھ نہیں جائیں گے۔ مرلینا نے باپ بدل لیا۔ قبل ازیں وہ مرلینا تھی‘ اب سنگھ ہوگئی ہے۔ یہ ان لوگوں کا کردار ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *