امریکی اور برطانوی حملے، یمن کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں، ایران

مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ پر امریکہ اور برطانیہ کے نئے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے اسے یمن کی قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا جو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے منافی ہے۔

بقائی نے خبردار کیا کہ یمن کے خلاف اس طرح کی جارحیت سے مغربی ایشیا میں مزید عدم تحفظ اور عدم استحکام پھیلے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: واشنگٹن اور لندن صیہونی رجیم کے ہاتھوں نہتے فلسطینی عوام کے قتل عام میں براہ راست شریک ہیں۔

انہوں نے فلسطینیوں کے ساتھ یمنی عوام کے اظہار یکجہتی کو سراہتے  ہوئے عالمی برادری اور مسلم ممالک خاص طور پر اسلامی تعاون تنظیم سے فلسطین میں جاری نسل کشی کی روک تھام اور غزہ کے بے گھر لوگوں کی مدد کے لئے سنجیدہ اقدام کا مطالبہ کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *