حیدرآباد کے پرانے شہر میں میٹرو کے گم‌میں پیشرفت

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں میٹرو کی تعمیر کے لئے ایک اور پیشرفت کی گئی ہے۔ دوسرے مرحلہ کے تحت میٹرو کے لئے حصول اراضیات سے متعلق جائیدادوں کے مالکین کو حکومت کی جانب سے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ میٹرو کے ایم ڈی این وی ایس ریڈی نے بتایا کہ پہلے مرحلہ کے تحت 40 سے زیادہ جائیدادوں کے مالکین کو کل چیکس تقسیم کئے جائیں گے۔

 

حیدرآباد ضلع کلکٹر آفیس میں منعقدہ اس پروگرام میں ریاستی وزیر پونم پربھاکر ، صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین وحیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی یہ چیکس حوالے کریں گے۔ اس تقریب میں میٹرو کے ایم ڈی اور ضلع کلکٹر بھی موجود رہیں گے۔

 

کوریڈور 6 کے تحت ایم جی بی ایس تا چندرائن گٹہ کی روڈ پر 1100 متاثرہ جائیدادیں ہیں۔ این وی ایس ریڈی نے کہا کہ ان کے مالکین نے رضاکارانہ طورپر میٹرو ریل کی تعمیر کے لئے اپنی اراضیات حوالے کرنے کے لئے پہل کی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *