کچھ روز پہلے آذربائیجان میں طیارہ تباہ ہو گیا تھا جس کے بعد ایک اور طیارے کے تباہ ہو نے کی خبر ہے۔اس طیارہ میں 181 مسافر تھے اور یہ حادثہ جنوبی کوریا میں پیش آیا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے یونہاپ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک طیارہ جس میں 175 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے، رن وے سے پھسل کر جنوبی کوریا کے موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دیوار سے ٹکرا گیا۔ یونہاپ سے ملنے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے کے حادثے میں تقریباً 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
یونہاپ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جیجو ایئر کا یہ طیارہ تھائی لینڈ سے واپس آ رہا تھا۔ یہ حادثہ لینڈنگ کے وقت پیش آیا۔ موان ہوائی اڈے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ صورتحال پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اسی دوران فائر حکام نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ انہوں نے جنوبی کوریا کے موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لگی آگ پر قابو پالیا ہے۔
واضح رہےروسی صدر ولادمیر پوتن نے آذربائیجان کے صدر سے گزشتہ دنوں پیش آئے اس طیارہ حادثہ پر معافی مانگ لی ہے، جس میں تقریباً 38 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ روسی صدر کے معافی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ طیارہ کسی پرندہ سے ٹکر کا نہیں بلکہ روسی حملہ کا شکار ہوا تھا۔ واضح ہو کہ بدھ (25 دسمبر 2024) کو قزاقستان کے شہر اکتاؤ کے پاس آذربائیجان کا طیارہ خوفناک حادثہ کا شکار ہوا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔