کرسمس پر بھی روس بنا بے رحم، یوکرین پر میزائل اور ڈرون کی بارش، تھرمل پاور پلانٹ کو پہنچا شدید نقصان

زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں کہا ہے کہ ’’روس نے یوکرین پر بیلسٹک سمیت 70 سے زائد میزائلیں اور 100 سے زائد ڈرون داغے ہیں۔ ہمارے انرجی انفراسٹرکچر کو ہدف بنایا ہے۔ ہمارے جوانوں نے 50 سے زائد میزائلوں اور بڑی تعداد میں ڈرون کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ابھی تک کئی علاقوں میں بجلی گل ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ انجینئر بجلی فراہمی بحال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ میں ان سبھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ملک کے لیے کام کر رہے ہیں اور ڈیوٹی پر ہیں۔ ساتھ ہی زیلنسکی نے عزم ظاہر کیا کہ روس کی سازشیں یوکرین کو نہیں توڑ پائیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *