اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی میں عآپ کی 11 سال سے اور مرکز میں بی جے پی کی 10 سالوں سے حکومت ہے۔ بہت امیدوں سے دہلی کے لوگوں نے دونوں پارٹیوں کو اکثریت دے کر انھیں برسراقتدار کیا تھا، لیکن طویل وقت گزرنے کے بعد اب عوام محسوس کرتی ہے کہ وعدوں کے نام پر انھیں صرف دھوکہ ملا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ 15 سال جب دہلی میں کانگریس کی حکومت رہی تھی تب دہلی نے ترقی کے شعبہ میں نئی اونچائیاں چھوئیں تھیں۔