[]
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے یمن کے مختلف شہروں پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 9 بے گناہ شہری شہید اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
یمنی میڈیا کے مطابق ساحلی صوبے الحدیدہ میں راس عیسی آئل تنصیبات پر دو حملوں کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔
دوسری جانب صہیونی وزیر جنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں سے منسلک درجنوں اسٹریٹجک تنصیبات پر حملوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل پر میزائل حملے یا بحری جہازوں کو نقصان پہنچانا ناقابل قبول ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات یمنی فوج کے حملوں کے بعد تل ابیب کے مشرق میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور اسرائیل کے وسطی شہروں میں میزائل حملے کے خطرے کے باعث خطرے کے سائرن بجائے گئے۔