اترکھنڈ میں یونیفارم سیول کوڈ کے نفاذ کی تاریخ کا اعلان 

[]

اترکھنڈ میں یونیفارم سیول کوڈ کے نفاذ کی تاریخ کا اعلان

نئی دہلی: ریاست اترکھنڈ کے چیف منسٹر پشکر سنگھ دھامی نے یونیفارم سیول کوڈ (یو سی سی) کے نفاذ کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے مطابق نئے سال یعنی جنوری 2025 سے اترکھنڈ میں یو سی سی کا اطلاق کیا جائے گا۔ یہ اعلان یو سی سی پر طویل بحث کے بعد سامنے آیا ہے جو بی جے پی کے نظریاتی ایجنڈے کا ایک اہم حصہ رہا ہے۔

 

چیف منسٹر پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ “اترکھنڈ بی جے پی حکمراں ریاستوں کے لیے یو سی سی نافذ کرنے کی سمت میں ایک ماڈل بن کر ابھری ہے۔” انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس قانون کو نافذ کرنے کے لیے ریاست کو رہنمائی فراہم کی۔

 

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ میں آئین پر بحث کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے اترکھنڈ سمیت دیگر بی جے پی حکمراں ریاستوں میں یو سی سی کو نافذ کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے بی جے پی کے نظریاتی ایجنڈے کو نافذ کرنے کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی اور یو سی سی کے نفاذ کے لیے منصوبہ بندی کا ذکر بھی کیا تھا۔

 

اترکھنڈ میں یو سی سی کے نفاذ کو بی جے پی اپنی ایک اہم کامیابی کے طور پر پیش کررہی ہے جو قومی سطح پر بحث و مباحثے کا موضوع بن سکتی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *