انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض میں ٹیچرز اور ایڈمن اسٹاف کے اعزاز میں تہنیتی تقریب 

[]

ریاض ۔ کے این واصف

انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض نے اپنے 31 ٹیچرز اور اڈمن اسٹاف (Decadians)کے اعزاز میں ایک تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں ایسے اساتذہ اور اسٹاف ممبرز کو اعزاز سے نوازہ گیا جنہون نے اسکول مین 10سال سے 30 سال خدمات انجام دینں۔ اور اب بھی برسر خدمت ہیں۔

 

پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈی و سابق پرنسپل محترمہ زینت جعفری کے ہاتھوں ٹیچرز اور اسٹاف کے طویل خدمات کے اعتراف میں مومنٹوز پیش کئے گئے۔ اس موقع پر اسکول انتظامیہ کمیٹی کے اراکین، پرنسپل مسز میرا رحمان اور اسکول کے سارے کارکنان بھی موجود تھے۔ مسز جعفری، مسز میرا رحمان اور کمیٹی ممبرز نے اعزاز حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی۔

 

مختلف زمروں میں اعزاز حاصل کرنے والوں کے نام اس طرح ہیں۔اسکول مین تین دہائیاں مکمل کرنے والی ٹیچرز مسز نسیمہ بانو، جبکہ سلور جوبلی زمرے مین مسز خاں غزالہ ناہید، مسز امینہ، مسز ترنم آصف اور بینا فرانسس۔ دو دہائیاں کے زمرے مین محمد امیر، مسز ادیب کہکشان، مسز بیجو رمیش، خاں اشفاق علی، مسز رادھکا سریش، مسز جولی فلکس، مسز عالیہ فاطمہ اور محمد ایاز صدیقی۔ ایک دہائی مکمل کرنے والون مین مسز ریحانہ برجیش، مسز دیپا سجیو کمار، مسز میری جوس اور ڈاکٹر نازیہ احمد۔ سلور جوبلی زمرہ اڈمن اسٹاف میں عامر بن طالب اور محمد شاہد۔ بتایا گیا کہ عامر بن طالب نے اسکول میں اپنی خدمات کے 35 سال مکمل کئے۔ انھون نے 1988 میں اپنی ملازمت کا آغاز کیا تھا۔

 

اسٹاف مین ایک دہائی مکمل کرنے والوں میں محمد شفیق احمد، مسز سمینہ نیاز سید اور عبدالرحمان المطیری شامل تھے۔اسی طرح جن ٹیچرز نے HIMAKSHARA Award حاصل کیا جن مین مسز امینہ ایم ایچ، مسز نکہت آفرین، تسنیم بانو، واثق، مسز ریجی سگمانی، مسز مینا مول، مسز تنوجہ اور مسز انجم آرا شامل تھے کو بھی تہنیت پیش کی گئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *