[]
نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ بی جے پی اپنے اقتدار والی ہر ریاست میں یکساں سیوِل کوڈ لاگو کرے گی جیسا کہ پارٹی نے اُتراکھنڈ میں کیا تھا۔
آئین اختیار کیے جانے کا 75 واں سال شروع ہونے کے موقع پر راجیہ سبھا میں، بحث مباحثہ کے اختتام پر امیت شاہ نے ملک بھر میں یو سی سی لاگو کرنے میں ناکامی پر کانگریس پر سخت نکتہ چینی کی۔ وزیر داخلہ نے کانگریس پر خوش کرنے والی سیاست کرنے کا الزام لگایا اور پارٹی سے کہا کہ وہ اِس بات کی وضاحت کرے کہ ایک سیکولر ملک میں ہر مذہب کے لیے ایک مشترکہ قانون کیوں نہیں لاگو ہو سکتا۔
وزیر داخلہ نے کانگریس پر الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں سے متعلق اُس کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر بھی سخت نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ جِن کچھ لوگوں نے مہاراشٹر کے نتائج کے بارے میں شکایتیں کیں،انہوں نے جھارکھنڈ میں جشن منایا جہاں جے ایم ایم قیادت والے آئی این ڈی آئی اے اتحاد کو اسمبلی انتخابات میں کامیابی ملی ہے۔
آئین کے 75 سال کے سفر کے بارے میں راجیہ سبھا میں پیر کو بحث شروع ہوئی تھی،جو دو دن تک جاری رہی۔