[]
بی آر ایس پارٹی کے کارگزار صدر کے ٹی آر کے ایماء پر کھمم کے بی آر ایس پارٹی کھمم سٹی صدر پی ناگاراجو کھمم ضلع اقلیتی صدر تاج الدین کی قیادت میں کھمم کے ویرا روڈ پر واقع زیڈ پی سرکل ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمے کے روبرو بی آر ایس پارٹی قائدین نے لگاچرلا کسانوں پر پولیس کی جانب سے ہوئے ناانصافی کے خلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے کانگریس حکومت کے خلاف نعرے بلند کیے
گئیں اس موقع پر ستوپلی اسمبلی کے سابقہ رکن اسمبلی سنڈرہ ونکٹہ ویریا کھمم سٹی بی آر ایس صدر پی ناگاراجو کھمم ضلع اقلیتی صدر بی آر ایس پارٹی تاج الدین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے لگاچرلا کسانوں کو پولیس نے بیڑیاں ڈال کر جس طریقے سے لیجایاگیا
یہ سراسر ناانصافی پر مبنی ہے جس کی سخت الفاظ میں بی آر ایس پارٹی قائدین نے مذمت کرتے ہوئے کہا کے کانگریس پارٹی کی حکومت اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے بجائے کسانوں کے خلاف ظلم و زیادتی کررہی ہے بی آر ایس پارٹی قائدین نے کانگریس حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ لگاچرلا کسانوں کو فوری طور پر رھا کرنے کا مطالبہ کیا احتجاجی پروگرام میں بی آر ایس پارٹی قائدین کے علاوہ پارٹی کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھے