تلنگانہ میں 10 آئی پی ایس عہدیداروں کی تقرری کی گئی ہے۔ عادل آباد ضلع کے اٹنور اے ایس پی کے طور پر کاجل کو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ راچاکونڈہ پولیس کمیشنریٹ کے حدود میں بھونگیر اے ایس پی کے طور پر راہُل ریڈی کی تعیناتی کی گئی ہے۔
آصف آباد اے ایس پی کے طور پر چترنجن، کاماریڈی اے ایس پی کے طور پر بوکا چیتنیا، جنگاؤں اے ایس پی کے طور پر چیتنیا ریڈی اور بھدراچلم اے ایس پی کے طور پر وکرانت کمار سنگھ کی تعیناتیاں بھی کی گئی ہیں۔
کریم نگر رورل اے ایس پی کے طور پر شبھم پرکاش اور نرمَل اے ایس پی کے طور پر راجیش مینا کی تقرری کی گئی ہے۔ دیوراکونڈہ اے ایس پی کے طور پر پی ماونیکا کو مقرر کیا گیا ہے۔