[]
مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی نے طلبہ کی فیس ریمبرسمنٹ کی رقم جاری نہ کرنے پر سڑکوں پر نکل کر لاکھوں طلبہ کی تائید میں احتجاج کرنے کی حکومت کو دھمکی دی ہے
تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں وقفہ صفر کے دوران طلبہ کی فیس ریمبرسمنٹ کی رقم کی اجرائی کے مسلہ کو اٹھاتے ہوئے جناب اکبر الدین اویسی نے کہا کہ گزشتہ چار سال سے حکومت نے 20 لاکھ طلبہ کی فیس ریمبرسمنٹ کی رقم جاری نہیں کی ہے
جس کی وجہ سے اقلیتوں سمیت دیگر طبقات کے بچوں کو کافی مشکلات پیش ارہے ہیں انھوں نے کہا کہ انجینرینگ سمیت کئی پیشہ وارانہ کورسس کی تکمیل کے بعد بھی طلبہ کو ان کے سرٹیفکیٹ جاری نہیں کئے جا رہے ہیں
کیونکہ خانگی کالجوں کے انتظامیہ بھی فیس ریمبرسمنٹ کی رقم نہ ملنے سے پریشان ہیں اور وہ اسٹاف کو تنخواہ دینے کے موقف میں نہیں ہیں
مجلس کے فلور لیڈر نے کہا کہ یہ ایک اہم مسلہ ہے اس سلسلے میں حکومت کو فوری طور پر کچھ نہ کچھ رقم جاری کرنا چاہئے انھوں نے کہا اگر حکومت رقم جاری نہیں کرتی ہے تو مجلس پارٹی طلبہ کی تائید میں سڑک پر نکل کر احتجاج کرے گی
انھوں نے اس مسلہ پر تمام سیاسی جماعتوں کو بھی مجلس کے احتجاج میں شامل ہونے کی خواہش کی۔