تلنگانہ کے عادل آباد میں درجہ حرارت 5.9ڈگری سلسیس درج

[]

حیدرآباد: حیدرآباد اور ریاست کے دیگر اضلاع میں سردی کی شدید لہر جاری ہے۔

منگل کی صبح اقل ترین درجہ حرارت درجہ حرارت عادل آباد میں 5.9 ڈگری سیلسیس اور حیدرآباد یونیورسٹی آف حیدرآباد کیمپس میں 7.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیاگیا۔

تلنگانہ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے اعداد و شمار کے مطابق، حیدرآباد کے کئی علاقوں میں منگل کو اقل ترین درجہ حرارت واحد عدد تک پہنچ گیا۔

بی ایچ ای ایل فیکٹری اور پٹن چیرومیں منگل کو اقل ترین درجہ حرارت 7.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔مولا علی میں اقل ترین درجہ حرارت8.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیاگیا۔

راجندر نگر میں اقل ترین درجہ حرارت 8.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ شیورام پلی میں اقل ترین درجہ حرارت 9.4 ڈگری سیلسیس درج کیاگیا۔

گچی باؤلی میں اقل ترین درجہ حرارت 9.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

حیدرآباد کے دیگر علاقوں بشمول ماریڈ پلی، قطب اللہ پور، سرو نگر، الوال، بالا نگر، ملکاجگری، شیخ پیٹ، بہادر پورہ اور گولکنڈہ میں اقل ترین درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس تا 12 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔

اضلاع سنگاریڈی، نرمل اور کاماریڈی میں اقل ترین درجہ حرارت 5.9 ڈگری سیلسیس اور 6.9 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *