تاریخ کے جھروکوں سے۔ 17 دسمبر کو ماضی میں کیا کچھ ہواتھا

[]

نئی دہلی: ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 17 دسمبر کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔

1556 – شہنشاہ اکبر کے دربار کے مشہور شاعر رحیم کی پیدائش ہوئی۔

1645ء مغل بادشاہ جہانگیر کی اہلیہ نورجہاں بیگم کا انتقال ہوا۔

1803 – ایسٹ انڈیا کمپنی نے اوڑیسہ پر قبضہ کر لیا۔

1902 – اٹلی کے مشہور موجد مارکونی نے پہلا ریڈیو اسٹیشن بنایا۔

1907 – یوگین وانگچک بھوٹان کے پہلے موروثی بادشاہ بنے۔

1920 – راجستھان کے سابق ساتویں وزیر اعلیٰ ہری دیو جوشی کی پیدائش ہوئی۔

1925 – اس وقت کے سوویت یونین اور ترکی نے ایک دوسرے پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ کیا۔

1927 – ہندوستان کے مشہورشہید انقلابیوں میں سے ایک راجندر ناتھ لہڑی کی موت ہوئی۔

1929 – عظیم انقلابی بھگت سنگھ اور راج گرو نے برطانوی پولیس افسر سانڈرز کو گولی مار دی۔

1931 – ہندوستان کی تاریخ میں آج کے دن پروفیسر پرشانت چندر مہلانوبس کا خواب پورا ہوا اور کولکتہ میں ‘انڈین اسٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ’ قائم ہوا۔

1933 – ہندوستان کے لیجنڈری کرکٹر لالہ امرناتھ نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں 118 رن کی شاندار اننگز کھیلی۔

1940 – مہاتما گاندھی نے انفرادی ستیہ گرہ تحریک کو معطل کردیا۔

1971 – پاک۔ہند جنگ ختم ہوئی۔

1972۔ ہندستان ی فلمی اداکار جان ابراہم کی پیدائش ہوئی۔

1996 – نیشنل فٹ بال لیگ کا آغاز ہوا۔

1998 – امریکی اور برطانوی بمبار طیاروں نے ‘آپریشن ڈیزرٹ فاکس’ کے تحت عراق پر شدید بمباری کی۔

2000-ہاٹ لائن ہندوستان اور پاکستان کے آرمی چیف ہیڈ کوارٹرز میں دوبارہ شروع ہوئی۔

2002-ترکی نے مسئلہ کشمیر پر ہندستان کی حمایت کی۔

2005 – بھوٹان کے بادشاہ جیگ سگمے وانچوک کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا۔

2008-شیلا دکشت نے دہلی کی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔

2009- کارگو جہاز ایم وی ڈینی F2 لبنان کے ساحل پر ڈوب جانے سے چالیس لوگ اور 28,000 سے زیادہ جانور مارے گئے ۔

2014-امریکہ اور کیوبا نے 55 سال بعد دوبارہ سفارتی تعلقات بحال کئے۔

2019 – تجربہ کار ہندوستانی سنیما اور تھیٹر آرٹسٹ شری رام لاگو کا انتقال ہوا۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *