[]
حیدرآباد: تلنگانہ کے عوام کو کانگریس حکومت نے سنکرانتی کا تحفہ دینے کااعلان کیا ہے۔ ریاستی وزیر سیول سپلائز این اتم کمارریڈی نے قانون ساز کونسل میں کہاکہ نئے راشن کارڈ جاری کرنے کیلئے کابینہ کی ذیلی کمیٹی قائم تشکیل دی گئی ہے۔
اتم کمارریڈی نے اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ سنکرانتی کے بعد نئے راشن کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہ 6 کیلو چاول کے ساتھ اب راشن کی دکان پر باریک چاول بھی دیئے جائیں گے۔ اُنہوں نے کہاکہ نئے راشن کارڈس کی لاگت کا تخمینہ 956 کروڑ روپئے ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ وہ 36 لاکھ لوگوں کو راشن کارڈ دینے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔
اتم کمارریڈی نے کہاکہ کابینہ کی میٹنگ میں نئے راشن کارڈس کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ راشن کارڈ جاری کرنے کا پرانا طریقہ جاری رہے گا۔ راشن کارڈس میں الیکٹرانک چپس لگائی جائیں گی۔