[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے حضرت ام البنین علیہا السلام کی وفات کی مناسبت سے دفاع مقدس اور دفاع حرم اہل بیت کے شہیدوں کے گھر والوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شہداء کی مائیں اور بیویاں موجود تھیں۔
اس موقع پر صدر پزشکیان نے کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ ملکی توانائی سے استفادہ کرتے ہوئے مشکلات کا حل نکالا جائے۔ امید ہے کہ حکومت اپنے ہدف میں کامیاب ہوگی اور شہداء کے خاندان والوں کے سامنے شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
ملاقات کے دوران صدر پزشکیان نے شہداء کی ماؤں اور بیویوں کو قرآن مجید اور شیلڈ پیش کی جس پر لکھا ہوا تھا کہ شہداء کی مائیں اور بیویاں صبر جمیل کی واضح ترین مثال ہیں جنہوں نے حضرت ام البنین علیہا السلام کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے ملکی سرحدوں اور انقلاب اسلامی کے اقدار کی حفاظت کے لئے اپنے عزیزوں کو قربان کردیا۔