[]
نئی دہلی: ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 16 دسمبر کے اہم واقعات درج ذیل ہیں:-
1631: اٹلی میں ماؤنٹ ویسوویئس کے آتش فشاں پھٹنے سے چھ گاؤں تباہ، چار ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
1733: امریکہ میں برٹشرز کے خلاف جنگ شروع ہوئی جسے بوسٹن ٹی پارٹی کہا جاتا ہے۔
1920: چین کے صوبہ کانسو میں بھیانک زلزلے سے ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
1945: دو بار جاپان کے وزیر اعظم رہے فومیمارو کانوے نے جنگی جرائم کا سامنا کرنے کے بجائے خودکشی کر لی۔
1951: حیدرآباد میں سالارجنگ میوزیم قائم کیا گیا۔
1960: امریکہ کے شہر نیویارک میں دو طیارے آپس میں ٹکرانے سے 136 افراد ہلاک ہوئے۔
1971: ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کے بعد بنگلہ دیش پاکستان سے الگ ہو کر ایک آزاد ملک بن گیا۔
1985: ملک کے پہلے فاسٹ بریڈر نیوکلیئر ری ایکٹر نے کلپکم میں کام کرنا شروع کیا۔
2009: فلم پروڈکشن کو ایک نئے مقام پر لے جاتے ہوئے جیمز کیمرون نے سائنس پر مبنی فلم ‘اوتار’ تیار کی۔ فلم نے دنیا بھر میں 2.7 ارب ڈالر کمائے۔
2012: دہلی میں چلتی بس میں 23 سالہ طالبہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور اس واقعے پر مشتعل لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ بعد میں متاثرہ نے دم توڑ دیا اور مجرموں کو سزائے موت سنائی گئی۔
2014: تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں نے پشاور میں ایک اسکول پر حملہ کیا۔ فائرنگ میں 150 افراد ہلاک ہوئے جن میں 134 بچے تھے۔