مہارشٹرا کابینہ میں توسیع -39 وزرا میں ایک مسلمان بھی شامل

[]

مہاراشٹرا  کی بی جے پی حکومت نے  طویل انتظار کے بعد کابینہ میں توسیع کی ہے ، جہاں ناگپور میں منعقدہ تقریب میں 39 وزراء نے حلف لیا۔

 

جن میں ایک واحد مسلم رکن حسن مشرف بھی شامل ہیں جو اجیت پوار کی این سی پی سے نمائندگی کرتے ہیں گورنر پی سی رادھا کرشنن نے نئے وزراء کو حلف دلایا۔

 

یہ تقریب ریاستی اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے ایک دن قبل منعقد ہوئی۔  33 ارکان اسمبلی کو کابینہ کے وزیر کے طور پر اور 6 کو مملکتی وزیر کے طور پر حلف دلایا گیا۔

 

بی جے پی کے ریاستی صدر چندرشیکھر باونکولے اور ممبئی بی جے پی کے صدر آشیش شیلار نے بھی وزیر کے طور پر حلف لیا۔

 

6 ارکان اسمبلی – بی جے پی کی میگھنا بورڈیکر، مدھوری مسال اور پنکج بھویار؛ این سی پی کے اندرنِیل نائک؛ شیو سینا کے آشیش جیسوال اور یوگیش کادم – نے ریاستی وزیر کے طور پر حلف اٹھایا۔

 

فڑنویس حکومت میں چار خواتین وزراء ہوں گی، جن میں بی جے پی کی پنکجا منڈے، مدھوری مسال، میگھنا بورڈیکر اور این سی پی کی ادیتی تَتکَرے شامل ہیں۔

 

بی جے پی کو 19، شیو سینا کو 11، اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کو 9 وزارتیں ملی ہیں۔ 5 دسمبر کو دیویندر فڑنویس نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا تھا، جبکہ شیو سینا کے ایکناتھ شندے اور این سی پی کے اجیت پوار ان کے نائب کے طور پر شامل ہوئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *