شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت میں مسلسل اضافہ، حلب شہر دھماکوں سے گونج اٹھا + ویڈیو

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی ذرائع ابلاغ نے آگاہ کیا ہے کہ اسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے شام کے 13 صوبوں پر 446 حملے کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب شامی ذرائع نے بتایا ہے کہ صہیونی فوج نے صوبہ درعا کے مغربی علاقے حوض الیرموک کی طرف پیش قدمی سے قبل وہاں کے باشندوں کو تلاشی کے لئے طلب کیا ہے۔

ادھر اسپوتنک نیوز نے خبر دی ہے کہ حلب شہر کے ایمونیشن ڈپو پر اسرائیلی حملوں کے باعث آگ لگنے سے پورا شہر دھماکوں سے گونج اٹھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *