[]
حیدرآباد: سل فون کی چارجنگ کے دوران بجلی کا جھٹکہ لگنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے جلی گاوں میں پیش آیا۔اس نوجوان کی شناخت راکیش کے طورپر کی گئی ہے۔
مقامی افرادنے بتایا کہ راکیش کو بجلی کا جھٹکہ لگنے کے بعد فوری طورپرعلاج کے لئے نرسم پیٹ کے سرکاری اسپتال متنقل کیاگیا تاہم اس کو ڈاکٹرس نے مردہ قراردیا۔اس واقعہ پر اس کے والدین کوصدمہ پہنچا اورگاوں میں غم کی لہردوڑگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے صورتحال کا جائزہ لیا۔