چنچل گوڑہ جیل کے پاس الو ارجن کے چاہنے والے کی خودکشی کی کوشش

[]

حیدرآباد: الو ارجن کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے چنچل گوڑہ جیل کے قریب کل رات دیر گئے اداکار کے مداح نے خودسوزی کی کوشش کی۔ فلم اداکار کو کل چکڑ پلی پولیس نے سندھیا تھیٹر میں فلم کے پریمئر شو کے دوران بھگدڑ کے دوران ایک خاتون کی موت کے معاملہ میں درج مقدمہ میں گرفتارکیا

 

بعد ازاں ضمانت منظور کی گئی اور آج صبح کی اولین ساعتوں میں ان کی جیل سے رہائی عمل میں آئی۔ ذرائع کے مطابق بالا پور سے تعلق رکھنے والا 32 سالہ آٹو ڈرائیور ، الو ارجن کی گرفتاری کے بعد سے ہی مسلسل فلم اداکار کو جہاں جہاں پولیس کی جانب لے جایا گیا وہاں جارہا تھا۔ الو ارجن کو جب چنچل گوڑہ جیل منتقل کیا گیا تب وہ وہاں بھی

پہنچ گیا اور جیل کے آس پاس ہی گشت کررہا تھا۔ ضمانت کی منظور ی کے بعد بھی رہائی نہ ہونے پر دل برداشتہ آٹو ڈرائیور نے رات قریب 2 بجے اپنے جسم پر ڈیزل نکال کر چھڑک لیا، اس دوران وہاں موجود ملازمین پولیس نے اسے بچالیا اور اسے پکڑ کر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *