مسجد کریم ناگارام واقعہ میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے نظام آباد پولیس اعلیٰ حکام سے سوشل ورکر ندیم احمد کا مطالبہ

[]

نظام آباد : دسمبر/ 14 ( اردو لیکس) نظام آباد شہر کے علاقے ناگارام 80 کوارٹرز کی مسجد کریم ناگارام نظام آباد میں کل رات چند نامعلوم شرپسند عناصر نے مسجد میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ و قرآن مجید کی بے حرمتی کی اور مسجد کے جائے نماز. میک سسٹم اور دیگر ساز و سامان کو نقصان پہنچایا.

 

اس خبر کے عام ہونے پر سوشل ورکر ندیم احمد پھولانگ نے اپنے قریبی رفقاء کے ہمراہ مقام واقعہ پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا بعدازاں ندیم احمد نے اپنے رفقاء کے ہمراہ متعلقہ 5 ٹاون پولیس اسٹیشن پہنچ کر ٹاون انسپکٹر سے ملاقات کی

 

اور انھیں ایک تحریری شکایت حوالے کرتے ہوئے مسجد میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ و قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے نامعلوم شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

 

اس موقع پر ندیم احمد کے ہمراہ عبدالناظم. سید ابرار. شیخ ارباز و دیگر نوجوان موجود تھے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *