این ایس یو آئی کے قومی صدر نے جگدل پور میں کیا ’جے باپو، جے بھیم، جے سمویدھان‘ مہم کا آغاز

این ایس یو آئی کے قومی صدر ورون چودھری نے جگدل پور میں ’جے باپو، جے بھیم، جے سمویدھان‘ مہم کا آغاز کیا۔ اس دوران انہوں نے تعلیم، آئینی حقوق اور قبائلی فلاح و بہبود پر زور دیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر پریس ریلیز</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر پریس ریلیز</p></div>

تصویر پریس ریلیز

user

جگدل پور، چھتیس گڑھ: نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) کے قومی صدر ورون چودھری نے آج چھتیس گڑھ کے جگدل پور میں ’جے باپو، جے بھیم، جے سمویدھان (دستور)‘ مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔ اس موقع پر چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل اور چھتیس گڑھ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیپک بیج بھی موجود تھے۔

تقریب میں قبائلی طلبہ اور رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے ورون چودھری نے قبائلی برادری کے روشن مستقبل میں تعلیم کی اہمیت، آئینی حقوق کے تحفظ اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے آئین کے تحت قبائلی برادری کو دیے گئے 7.5 فیصد ریزرویشن اور جنگلات کی زمین کے حقوق پر روشنی ڈالی۔ چودھری نے موجودہ حکومت کی طرف سے قبائلی فلاح و بہبود کو نظرانداز کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے میدان میں مختص نشستیں خالی رہ جاتی ہیں اور وظیفے کے بجٹ میں کٹوتی کی جاتی ہے، جو قبائلی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

ورون چودھری نے بیرسا منڈا اور جے پال سنگھ منڈا جیسے عظیم قبائلی رہنماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور طلبہ کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا، ’’ہمیں تعلیم کو اولین ترجیح دینی چاہیے، اپنے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے اور معاشرتی اتحاد سے روشن مستقبل کی تعمیر کرنی چاہیے۔ یہ جدوجہد ہی آپ کی کامیابی کی کنجی ہے۔‘‘

این ایس یو آئی کے قومی صدر نے جگدل پور میں کیا ’جے باپو، جے بھیم، جے سمویدھان‘ مہم کا آغازاین ایس یو آئی کے قومی صدر نے جگدل پور میں کیا ’جے باپو، جے بھیم، جے سمویدھان‘ مہم کا آغاز

اس مہم کا مقصد آئین میں درج قبائلی برادری کے حقوق اور مواقع سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ چودھری نے این ایس یو آئی کی قبائلی تعلیم اور نمائندگی کے ذریعے طاقتور بنانے کی مہم میں عزم کا اعادہ کیا۔ یہ پروگرام نہ صرف آئینی اقدار کو عام کرنے کا ایک ذریعہ تھا بلکہ اس نے قبائلی طلبہ کے لیے مواقع اور ترقی کے دروازے کھولنے کی نئی راہیں متعارف کروانے کی جانب قدم بڑھایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *