ایرانی صدر ڈی ایٹ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے مصر جائیں گے

[]

مہر خبر رساں ایجنسی نے مڈل ایسٹ نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان ترقی پذیر ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مصر جائیں گے۔

صدر پزشکیان سربراہی اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس سے پہلے میڈیا ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ ترک صدر رجب طیب اردگان بھی جمعرات کو مصر کا دورہ کریں گے۔

شام کے حالیہ سیاسی بحران کے پیش نظر، توقع ہے کہ سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران اور ترکی کے صدور اس ملک کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ڈی ایٹ، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائیجیریا، پاکستان اور ترکی جیسے ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعاون کا ایک عالمی فورم ہے، جس کا اجلاس جمعرات (19 دسمبر) کو قاہرہ میں ہوگا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *