امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروپ کا نیا شامی جھنڈہ استعمال کرنے کا اعلان

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے عربی اسکائی نیوز ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام کے امریکی حمایت یافتہ دہشت گروہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے ملک پر قابض تکفیری دہشت گردوں کے زیر استعمال پرچم کو اپنے دفاتر اور مقبوضہ فرات کے مشرقی علاقوں میں استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ڈی ایف کے ایک عہدیدار نے مذکورہ خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: نئے شامی پرچم کا استعمال ایک نئے مرحلے کے آغاز اور قومی اتحاد کی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایس ڈی ایف نے شمال مشرقی شام کے علاقے المنبیج کے اپنے ٹھکانوں پر ترکی کے ڈرون حملوں کا مقابلہ کیا۔

امریکی حمایت یافتہ اس دہشت گروہ  نے کل شام کے شہر دیر الزور سے انخلا کرکے اسے تکفیری دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے حوالے کردیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *