شام میں صہیونی حکومت کی تخریبی کاروائیاں روکنے کے لئے علاقائی ممالک کردار ادا کریں، عراقچی

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے شام پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے حوالے سے علاقائی ممالک سے اپنا کردار ادا کرنے کی پرزور اپیل کی ہے۔

ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی تجاوزات اور شام کی تباہی کو روکنے کے لئے خطے کے ممالک کی طرف سے فوری اور مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت نے شام کے تقریبا تمام دفاعی اور غیر عسکری انفراسٹرکچر کو تباہ کردیا ہے۔ علاوہ ازین 1974 کے معاہدے اور اقوام متحدہ کی قرارداد 350 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کے مزید علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

عراقچی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل امریکہ کے باعث ایک بے بس تماشائی بن چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام کے ہمسایہ ممالک جو اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتے ہیں، اس معاملے پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *