آندھراپردیش کے ضلع سری ستیہ سائی میں بجلی کے کنٹراکٹرکا قتل

[]

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع سری ستیہ سائی میں بجلی کے کنٹراکٹرکا قتل کردیاگیا۔

یہ واردات ضلع کے ملے پلے تالاب کے قریب فارم ہوز میں پیش آئی۔

مقتول کی شناخت راج شیکھرکے طورپر کی گئی ہے۔

مقتول کوٹاچیروو منڈل میں الیکٹریکل کنٹریکٹر کے طور پر کام کرتا تھا۔ رات 9 بجے، 10 افرادجو ایک کار میں فارم ہاؤز پہنچے جنہوں نے راج شیکھر کو بات کرنے کے لیے باہر بلایا۔

جب وہ باہر آیا تو انہوں نے اس پر لوہے کی سلاخوں سے حملہ کیا۔ راج شیکھر کے ساتھ سوئے ہوئے دو ساتھیوں نے حملہ سے بچ کر پولیس کو اس بات کی اطلاع دی۔

جب حملہ آوروں کو معلوم ہوا کہ پولیس آ رہی ہے تو انہوں نے راج شیکھر کو اغوا کر لیا اور گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر راج شیکھرکے ساتھیوں سے پوچھ گچھ کی۔

بعد ازاں حملہ آوروں نے راج شیکھرکو قتل کرتے ہوئے لاش فارم ہوز میں پھینک دی اور فرارہوگئے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *