ایرانی وزیر خارجہ کی مصری ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو، شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے مشرق وسطی کے حالات مخصوصا شام میں تکفیری دہشت گردوں کے حملوں پر گفتگو کی۔

عراقچی نے دمشق اور انقرہ کے دورے میں شامی اور ترک اعلی حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو مثبت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردوں کے ساتھ جنگ میں شامی حکومت، فوج اور عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

گفتگو کے دوران مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ قاہرہ شام کی حاکمیت اور خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *