ریاست بھر میں اناج کی آسانی سے خریداری کو یقینی ب کو آسان بنانے ریونت ریڈی کی ہدایت

حیدرآباد 4 نومبر(سفیر نیوز)وزیراعلی اے ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست بھر میں اناج کی آسانی سے خریداری کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ ریاستی حکومت نے پہلے ہی تمام متحدہ اضلاع کے لیے آئی اے ایس افسران کو اسپیشل آفیسرس مقرر کیا ہے تاکہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی سرکاری اسکیموں اور پروگراموں کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ تمام اضلاع میں کاشتکاروں کو کسی قسم کی پریشانی کے بغیر خریداری شروع کی جائے اور خصوصی اہلکار فیلڈ لیول پر جا کر غلہ کی خریداری مراکز کا دورہ کریں۔ یہ تجویز ہے کہ خریداری کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے اور اگر کوئی مسئلہ ہے تو موقع پر ہی حل کریں۔

اسپیشل آفیسرس کی تفصیلات:

* عادل آباد، نرمل، کمرمبھیم آصف آباد اور منچرالر اضلاع کے لیے کرشنا آدتیہ۔

* آر وی کرنن برائے کریم نگر، جگتیال، پداپلی، راجنا سرسیلا اضلاع،

* انیتا رام چندرن برائے نلگنڈہ، یادادری بھونگیری، سوریا پیٹ اضلاع

*ڈاکٹراے شرت برائے نظام آباد اور کاماریڈی اضلاع۔

* رنگاریڈی، وقارآباد اور میڑچل ملکاجگیری اضلاع کے لیے ڈی دیویا۔

* محبوب نگر، نارائن پیٹ، ونپرتھی، جوگلمبا گڈوال اور ناگرکرنول اضلاع کے لیے روی

* ورنگل، ہنمکنڈہ ، جنگائوں، جے شنکر بھوپال پلی، ملگ، محبوب آباد اضلاع کے لیے ٹی ونیا کرشنا ریڈی

* ہری چندنا داساری برائے میدک، سنگاریڈی اور سدی پیٹ اضلاع

* کے۔سریندر موہن کھمم اور بھدردری کوتہ گوڈیم اضلاع کے لیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *