پاکستان کو بیلسٹک میزائل کے لوازمات فراہم کرنے والے اداروں پر امریکی پابندی عائد

[]

واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان کو بیلسٹک میزائل کے لوازمات فراہم کرنے کے الزام میں چین کے تین اور بیلاروس کے ایک ادارے پر پابندی عائد کی ہے۔

امریکہ محکمہ خارجہ نے جمعہ کے روز ایک ریلیز میں کہا ” بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ان کی ترسیل کے ذرائع کو کنٹرول کرنے سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر 13382 کے مطابق آج ہم نے چار اداروں پر پابندی کے لیے انہںي نامزد کیا ہے، جن میں سے تین چین میں واقع ہیں اور ایک بیلاروس میں ہے۔

ان اداروں نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام، بشمول طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام کے لیے لوازمات کی سپلائی کی ہے”۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ریلیز میں کہا کہ پابندیوں کا ہدف بیلاروس میں قائم منسک وہیل ٹریکٹر پلانٹ کے ساتھ ہی چین (پی آر سی) میں قائم ژیان لونگڈ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، تیانجن کریٹیو سورس انٹرنیشنل ٹریڈ کمپنی لمیٹڈ اور گرانپیکٹ کمپنی لمیٹڈ ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *