ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدرکی سکیورٹی ٹیم دورے سے قبل انتظامات کا جائزہ لےگی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ رحیم حیات سے ملاقات ہوئی جس میں ایرانی صدر کے دورے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو وفد کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے، ایرانی صدرکے دورہ پاکستان کے لیے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان بنیادی امور طے پاچکے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایرانی صدر دورہ پاکستان میں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دو طرفہ امور اور پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *