[]
حیدرآباد۔ حیدرآباد سٹی پولیس نے بی جے پی ایم ایل اے ملعون راجہ سنگھ کے خلاف رام نومی جلوس کے موقع پر قواعد کے خلاف ورزی کے الزام میں کیس درج کر لیا ہے۔
افضل گنج پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے مطابق 17 اپریل کو بی جے پی ایم ایل اے راجہ سنگھ نے جوگیندر سنگھ بٹو کے ساتھ متعلقہ حکام سے بغیر کسی پیشگی اجازت کے ریالی نکالی جب یہ ریالی گولی گوڑہ گردوارہ کے قریب پہنچی تو راجہ سنگھ نے جلوس کو روک دیا اور خطاب کیا۔
راجہ سنگھ کی تقریر کا مقصد عوام کو متاثر کرنا اور ووٹرس کی حمایت حاصل کرنا تھا۔ اس کے علاوہ ہجوم کے درمیان پٹاخے چھوڑے گئے جس سے لوگوں کو پریشانی پیدا ہوئی اور احکامات کی خلاف ورزی کی گئی جس کی بنا پر کیس درج کیا گیا۔