اسرائیل سے صاف کہدیا کہ "حیفا" پر حملہ نہ کرے، جوبائیڈن کی زبان دوبارہ پھسل گئی

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارتی انتخابات میں فلسطین کے حامیوں کا ووٹ ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب راغب کرنے کے لئے فلسطین کے حق میں گفتگو شروع کی تاہم انہوں نے جنوبی غزہ کے شہر رفح کے بجائے حیفا بول دیا جس سے موقع پر موجود افراد حیرت میں پڑگئے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے صہیونی حکومت کو واضح پیغام دیا ہے کہ “حیفا” پر حملے سے باز رہے۔

اسرائیلی حکام حالیہ ایام میں تکرار کے ساتھ جنوبی غزہ میں واقع سرحدی شہر رفح پر حملے کی دھمکی دے رہے ہیں جس سے لاکھوں فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *