پیسے کی طاقت اور مندر-مسجد کے نام پر ووٹ کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہئے: مایاوتی

[]

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل ووٹروں کو خبردار کیا ہے کہ پیسے کی طاقت، مندر، مسجد وغیرہ کے نام پر ان کے ووٹ کا غلط استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 19 اپریل کو ووٹنگ سے پہلے ووٹروں سے کہا کہ ملک میں 18ویں لوک سبھا کے لیے 7 مرحلوں میں ہونے والے عام انتخابات میں ووٹنگ کے پہلے مرحلے سے ہی ‘پہلے مت دان، پھر جل پان‘ کے عزم ساتھ اپنے بیش قیمتی آئینی حق بے خوف ہو کر استعمال کر کے ملک میں غریبوں، محنت کشوں اور محروموں کے لیے بہوجن دوست حکومت منتخب منتخب کریں، یہی پرزور اپیل ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *