[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قرقیزستان کے دارالحکومت بیشکک میں منعقدہ ایشین چیمپئن شپ میں ایران کی گریکو رومن کشتی اور فری اسٹائل کشتی کی ٹیموں کی کامیابی کے بعد، آج بروز بدھ نوجوان چیمپئن ریسلرز کے نام پیغام میں کہ جنہوں نے اپنی صلاحیت اور طاقت سے لوگوں کے دل خوش کیے، تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فری اسٹائل کشتی ٹیم نے گزشتہ جمعہ کو قرقیزستان کے شہر بیشکک میں ہونے والی ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں پانچ سونے اور تین کانسی کے تمغے جیتے جبکہ ایران کی گریکو رومن کشتی ٹیم نے بھی کل بیشکک میں چار سونے، تین چاندی اور دو تمغے جیت کر چیمپئن شپ اپنے نام کرلی